ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارمیں سوامی وویکانند کے متعلق تقریر ی مقابلے کا انعقاد :حوصلہ سے منزل پاناممکن ؛ششی کانت رانے کا اظہار خیال

کاروارمیں سوامی وویکانند کے متعلق تقریر ی مقابلے کا انعقاد :حوصلہ سے منزل پاناممکن ؛ششی کانت رانے کا اظہار خیال

Fri, 13 Jan 2017 17:55:28    S.O. News Service

کاروار:13/جنوری  (ایس او نیوز)بچوں کو بچپن سے ہی بڑوں کی عزت، غریبوں سے ہمدردی ، صبر، رحم جیسی صفات سے آراستہ کرنا چاہئے۔ اسی طرح دیش پریم بھی پیدا کریں، جسمانی ورزش اور یوگا سے صحت تندرست رہتی ہے، جسم اور ذہن مستعد ہے تو ہر ایک ممکن ہوجاتاہے، حوصلہ اور جرأت سے منازل طئے ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محب تعلیم اور کے ڈی سی سی بینک کے سابق ڈائرکٹر ششی کانت رانے نے کیا۔

 وہ یہاں آزاد یوتھ کلب کاروار، پریماآشرم چارٹیبل ٹرسٹ آمدلی ، کلو ر ایجوکیشن ٹرسٹ، ضلع یوتھ اینڈ کھیل محکمہ اور نہر و یوتھ کیندر کاروار کے اشتراک سے سوامی وویکانند کے 154ویں جنم دن کی مناسبت سے 12جنوری سے 18جنوری تک منائے جارہے قومی یوتھ ہفتہ کے دوسرے دن سرکاری پرائمری اسکول ناگگھونڈ سدا شیو گڑھ میں سوامی وویکانند کے متعلق منعقد کئے گئے تقریری مقابلہ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ کرڈائے کے سکریٹری انیل کے نائک نے صدارت کرتے ہوئے کہاکہ بچے چھوٹی عمر میں ہی بڑا کام کرنے کی طرف چل پڑیں، بہترتعلیم کے ذریعے ملک کو اعلیٰ مقام پر پہنچانے کی ذمہ داری انہی بچوں پرہونے کی بات کہی۔ ایوارڈ یافتہ نذیر احمد شیخ نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ ممکری فن کار وسنت باندیکر نے بھی بچوں کو سماج اور ملک میں بہتر مقام حاصل کرنےکے لئے کیا کچھ کرناہوتاہے اس پر روشنی ڈالی۔

ابتداء میں استانی فیروزہ بیگم شیخ نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے استقبال کیا تو صدر مدرسہ کلپنا این نائک نے شکریہ اداکیا۔ سی آر پی پورنیما مالسکر موجود تھیں۔ آزادیوتھ کلب کے خازن محمد عثمان شیخ، جوائنٹ سکریٹری نوتن جین نے پروگرام کے منتظم تھے۔ تقریری مقابلہ میں اول مقام حاصل کرنے والی میگھنا ماروتی رائیکر، دوم سنہیا رمیش کرلے اور سوم ساکشی پوکا گوڈا کو انعامات سے نوازاگیا ۔


Share: